بی او کےموجودہ اکاؤنٹ

کرنٹ اکاؤنٹ غیر منافع بخش کھاتہ جات ہوتے ہیں جو ایسے صارفین کے لیے موزوں ہیں جو روزانہ متعد بینک ٹرانزیکشن کرتے ہیں ۔ صارفین اس اکاؤنٹ میں سے جتنی رقم چاہیں اور جتنی مرتبہ چاہیں نکلوا یا جمع کر وا سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ صارفین اس اکاؤنٹ پر پیشگی منظوری کے ساتھ ادھار/ قرض بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ کرنٹ اکاؤنٹ کی سہولت ملکی کرنسی(پاکستانی روپیہ) کے علاوہ غیر ملکی کرنسی(ڈالر، پاونڈ، یورو) میں بھی میسر ہے۔

اہل صارفین :

  • فرداً (انفرادی یا اجتماعی)
  • انفرادی تجارت پیشہ افراد
  • سفارت کار
  • جائیداد کا مالک کُل
  • مشترکہ اسٹاک کمپنی(عوامی، نجی، منظورشدہ، غیر منظورشدہ)
  • اشتراکی کمپنی (رجسٹرڈ/ غیر رجسٹرڈ)
  • سرکاری ادارہ(وفاقی/صوبائی )
  • ضلعی/ مقامی حکومتی ادارہ
  • ٹرسٹ / کلب/ ایسوسی ایشن/ سوسائٹی/ سیاسی پارٹی/ فلاحی تنظیم / NGO/NPO
  • عوامی سیکٹر کارپوریشن/خودمختار ادارہ
  • غیر ملکی مشن/ بین الاقوامی تنظیم

خصوصیات:

  • یہ بلا منافع، چیکنگ اکاؤنٹ ہوتا ہے
  • یہ سہولت پاکستانی روپیہ، یو ایس ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، اور یورو میں میسر ہے۔
  • متبادل ادائیگی کے ذرائع(ADCs)موجود ہیں
  • اکاؤ نٹ کی تفصیلات(اسٹیٹمنٹ) سال میں دو مرتبہ جاری کی جائے گی۔
  • زکوۃٰ کی کٹوتی کرنٹ کاؤنٹ پر لاگو نہیں ہے

کھاتا کھولنے کے لیے کم از کم رقم:

: کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کم از کم درج زیل رقم درکار ہے۔

پاکستانی روپیہ

امریکی ڈالر

برطانوی پاؤنڈ

یورو

دیگر کرنسیاں

5000

100

50

50

100 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر

خبریں

موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے  تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ (الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی): صارف  کی...

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

مقام