پی ایل ایس سیونگ اکاؤنٹ

 

پی ایل ایس سیونگ اکاؤنٹ منافع بخش اکاؤنٹ ہوتے ہیں جن کا مقصد صارفین میں بچت کی عادت کو فروغ دینا ہے۔ صارفین جس قدر بھی چاہیں اور جتنی مرتبہ چاہیں اس اکاؤنٹ میں رقم جنع کروا سکتے ہیں۔ البتہ رقم نکلوانے کے حوالے سے چند پابندیاں لاگو ہیں۔ نفع کا شمار صارف کے کھاتے ہیں موجود اوسط ماہانہ بیلنس کے حساب پر کیا جائے گا اور تفع سال میں دو مرتبہ صارف کو ادا کیا جائے گا۔  یہ اکاؤنٹ ملکی کرنسی(روپیہ) کے علاوہ غیر ملکی کرنسی(ڈالر، پاونڈ، یورو) میں بھی کھولا جا سکتا ہے ۔

اہل صارفین :

  • فردا ً(انفرادی یا اجتماعی)
  • انفرادی تجارت پیشہ افراد
  • سفارت کار
  • جائیداد کا مالک کل
  • مشترکہ اسٹاک کمپنی(عوامی، نجی، منظور، غیر منظور)
  • اشتراکی کمپنی (رجسٹرڈ/ غیر رجسٹرڈ)
  • سرکاری ادارہ(وفاقی/صوبائی )
  • ضلعی/ مقامی حکومتی ادارہ
  • ٹرسٹ / کلب/ ایسوسی ایشن/ سوسائٹی/ سیاسی پارٹی/ فلاحی تنظیم / NGO/NPO
  • عوامی سیکٹر کارپوریشن/خودمختار ادارہ
  • غیر ملکی مشن/ بین الاقوامی تنظیم

خصوصیات:

  • یہ ایک منافع بخش ، چیکنگ اکاؤنٹ  ہے۔
  • نفع کی شرع کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے لہذا تمام شاخوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈیپازٹ سرکولر کے مطابق تازہ ترین سالانہ شرع ِ نفع سے آگاہ رہیں۔
  • یہ سہولت ملکی کرنسی(روپیہ) کے علاوہ غیر ملکی کرنسی(ڈالر، پاونڈ، یورو) میں بھی موجود ہے۔
  • ADC سہولیات بھی میسر ہیں۔
  • نفع کا شمار سارف کے کھاتے میں موجود اوسط ماہانہ رقم کے حساب سے کیا جائے گا۔
  • نفع  شش ماہی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
  • زکوۃٰ کی کٹوتی ، ہدایات کے مطابق لاگو ہوگی۔
  • ادا کردہ منافع میں سے ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جائے گا۔

کھاتا کھولنے کے لیے کم از کم رقم:

پی ایل ایس اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کم از کم-/ 100 روپے کی رقم درکار ہے، تاہم ،

  •  ۔زکوۃٰ مستحقین،
  • ۔طلباء،
  • سرکاری / نیم سرکاری اداروں سے تنخواہ /پنشن / امداد حاصل کرنے والے افراد بشمول بیوہ ، مرحوم ملازمین کےبچے یا دیگر ایسے افراد ، کم از کم رقم کی شرط سے مثتثنیٰ ہیں ۔

پاکستانی روپیہ

امریکی ڈالر

برطانوی پاؤنڈ

یورو

دیگر کرنسیاں

5000

100

50

50

100 امریکی ڈالر کی مالیت کے برابر

 

خبریں

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

بینک آف خیبر نے پشاورمیں اپنے ہیڈ آفس سے ڈے کیئر سنٹر کا آغاز کر دیا ہے.

خیبر پختونخواہ کے پہلے ہیڈکوارٹر میں بینک آف خیبر کے ملازمین کے لئےڈے کیئر انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے.. بچے کی دیکھ بھال طویل عرصے سے کام کرنے والے والدین کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ...

مقام