انصاف روزگار سکیم

اسکیم کے مقاصد:

  • سماجی و معاشی ترقی
  • غربت کے خلاف اقدامات اور بے روزگاری میں کمی لانا
  • کاروباری ماحول کو فروغ دینا
  • نو انضمام  شدہ  اضلاع  کے کم  مراعات یافتہ طبقات کو مالی سہولیات  کی فراہمی کے ذریعے سماجی اور معاشی  سرگرمیوں میں شمولیت دلوانا

اہدافی طبقات:

    پہلے سے موجود کاروبار کیلئے معاشی  سرگرمی کے مواقع:

  • ڈیری، گلہ  بانی، مرغ بانی، ماہی بانی، ریشم بانی، مگس  بانی اور باغبانی  (مویشیوں کی تعداد گھریلو گنجائش  اور مالی استطاعت کے مطابق ہوتاکہ آمدن کا باعث بنے)
  • کاشت کاری کے علاوہ  مگر زراعت سے وابسطہ  کاروبار  (مرحلہ وار سرگرمیاں)
  • پھیری لگانے والے پھل/سبزی/ سِٹہ فروش ٹھیلہ بان
  • حسن و آرائش گر (بیوٹیشن)
  • پرچون فروش/چھوٹے درجے کے تاجر
  • حجام
  • دھوبی/ڈرائ کلینر
  • پیتل / کانسی کے کاریگر
  • برتن ساز
  • جوتا/تلوے تیار کرنے والے
  • مذری  (چٹائ سازی) کا کام
  • دھات کا کام کرنے والے
  • کھدر/کھڈی  پر کپڑا تیار کرنے والے
  • مومی چھپائ کے ماہر
  • خطاط
  • ٹرک  اور بس پر مصوری کرنے والے
  • آلاتِ موسیقی تیار کرنے والے
  • درزی پیشہ افراد
  • ٹرانسپورٹ سے وابسطہ افراد(ٹیکسی/رکشہ/آٹو سپیئر پارٹ وغیرہ)
  • ٹائر مرمت / پنچر لگانے والے
  • موبائل فون / کمپیوٹر ہارڈ وئیر مرمت کرنے والے/سافٹ وئیر مرمت / پرنٹننگ/ فوٹو کاپی وغیرہ
  • گھریلو کپڑا سازی
  • قیمتی پتھروں کا کام کرنے والے
  • چھوٹے پیمانے کے دستکار (سنگِ مرمر اور دیگر آرائشی پتھر  کے کاریگر)
  • سیاحت کے فروغ سے وابسطہ افراد
  • ایسے پیشہ ور گریجوئیٹ   افراد جن کے پاس چھوٹے کاروبار کے منصوبے موجود ہوں

اس کے علاوہ ایسے افراد جن کے پاس مالی لحاظ سے  کارآمد  اور مؤثر گنجائش والے منصوبہ جات موجود ہوں.

   نئے اور چلتے ہوئے کاروبار  سے وابسطہ   باصلاحیت   افراد  کیلئے معاشی ترقی کے مواقع:

  • ڈاکٹر، انجینئر، گریجوئیٹ،   ٹیکنیکل کالجوں، ہنر مندی تربیت اداروں یا فنی تربیت کے مراکز سے  فنی تربیت مکمل  کرنے والے افراد۔
  • پیشہ ور، گریجوئیٹ  تعلیم کے حامل افراد جن کے پاس  چھوٹے کاروبار کے حوالے سے قابلِ عمل منصوبہ جات موجود ہوں۔
  • جسمانی طور پر معذور افراد جو ہنر مندی تربیت اداروں سے ہنر مندی سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہوں۔
  • زراعت سے وابسطہ کاروبار (کاشت کاری کے علاوہ)
  • حسن و آرائش گر (بیوٹیشن)
  • چھوٹے پیمانے کے دستکار (سنگِ مرمر اور دیگر آرائشی پتھر  کے کاریگر)
  • ہلکا انجینئرننگ کا کام
  • الیکٹریشن / الیکٹرونکس کاریگر
  • ٹیکنیشن، مستری، پلمبر
  • علاج معالجہ سے متعلق کاروبار
  • فوٹوگرافی اور فلم  سازی
  • فرنیچر / لکڑی کا کام
  • دست کاری / ملبوسات کی سلائ، کشیدہ کاری / رنگ سازی یا دیگر متعلقہ کاروبار
  • چھوٹے پیمانے کے دستکار
  • ہنر مند خواتین کا گھریلو کاروبار

اس کے علاوہ ایسے افراد جن کے پاس مالی لحاظ سے  کارآمد  اور مؤثر گنجائش والے منصوبہ جات موجود ہوں

نمایاں خصوصیات:

شرائط برائے اہلیت

  • صوبہِ خیبر پختونخواہ کے نو انضمام شدہ اضلاع کے مستقل رہائشی۔
  • کارآمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حامل۔
  • درخواست گزار فراہم کردہ پتے  پر کم از کم دو سال سے رہائش پذیر ہوں۔
  • عمر کی حد 18 – 50 برس
  • سہولت گزار  کے پاس  اپنی کاروباری صلاحیت سے متعلق مناسب سمجھ بوجھ کا ہونا۔
  • وہ سہولت گزار جو نو انضمام شدہ علاقوں میں  اپنا ذاتی  چھوٹا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں یا چلتے ہوئے کاروبار کو  مزید بہتر بنانا  چاہتے ہوں۔
  • حکومتِ خیبر پختونخوا کے ہنر مندی  تربیت پروگرام  یا ان سے وابسطہ تربیتی اداروں سے تربیت حاصل  کرنے والے  افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
  • تاجر خواتین (بشمول بیوہ خواتین)
  • بے روزگار افراد (مزدور پیشہ افرادی قوت)
  • چھوٹے تاجر
  • دست کار افراد
  • ہنر مندی تربیت اداروں یا فنی تربیت کے مراکز سے  فنی تربیت مکمل  کرنے والے ایسے افراد جن کے پاس چھوٹا کاروبار شروع کرنے کیلئے سرمایہ موجود نہیں ہے۔
  • چھوٹے درجے کے تاجر جو  مصنوعات کی تیاری، دستکاری یا ملبوسات سازی  وغیرہ سے  وابسطہ ہیں۔
  • اس کے علاوہ کوئ بھی ایسا چھوٹا منصوبہ یا  کاروبار جو مالی اعتبار سے فائدہ مند ہو۔
  • کاروبار کا قانونی طور پر جائز  ہونا  لازم ہے

نا اہلیت

  • وہ افراد جو کسی سرکاری، نیم سرکاری یا خود مختار ادارے کے ملازم نہ ہوں
  • جو باقاعدہ طالبِ علم نہ ہوں
  • درخواست گزار   کے ذمے کسی بھی حکومتی / قرض فراہمی اسکیم یا بینک   کا  قرض  واجب الادا نہ ہو اور اس کا ای-سی آئ بی ریکارڈ بالکل صاف ہو۔
  • درخواست گزار نے بی کے کے آر ایس / پی ایچ آر ایس / آر ایچ آر ایس / کے کے ایس / وائ سی ایف/ وصیلہ حق سہولت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، این آر ایس پی / آیس آر ایس پی کے زریعے  پہلے سے کوئ قرض حاصل  نہ کر رکھا ہو۔

قرض کا حجم

  • فنی تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد:
    قرض کی رقم: زیادہ سے زیادہ 1.0  ملین روپئے فی صارف، کاروباری منصوبہ کے مطابق
  • ہند مند ( باقاعدہ /  بے قاعدہ ) افراد:
    قرض کی رقم: زیادہ سے زیادہ0.500  ملین روپئے فی صارف، کاروباری منصوبہ کے مطابق
  • خواتین 
        ہنر مند خواتین
    :  زیادہ سے زیادہ 1.00  ملین روپئے فی صارف، کاروباری منصوبہ کے مطابق
        عام/بلا قاعدہ: زیادہ سے زیادہ 0.300   ملین روپئے فی صارف، کاروباری منصوبہ کے مطابق
  • دیگر
        قرض کی رقم:   50،000 روپئے سے لیکر 300،000 روپئے تک۔

نئے کاروبار کے آغاز/  چلتے ہوئے کاروبار کی صلاحیت  :  قرض کے حجم کا اندازہ کاروبار کی نوعیت / منصوبہ کے مطابق مروجہ بینکاری طریقہ کار کے تحت  طے کیا جائےگا۔

سیکورٹی

  • دو پی جی، کم سے کم ایک گارنٹر کا  بی پی ایس 7 یا اس سے اوپر کا سرکاری ملازم ہونا ضروری ہے.

واپسی

  • 03 سال میں 03 ماہ کے گریس پیریڈ (صرف نئے اداروں کے لئے) شامل ہیں.

 

درکار دستاویزات

منظوری سے پہلے

  • مکمل  پُر شدہ درخواست فارم
  • درخواست گزار اور ضامن کے  کارآمد کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ  کی نقل (ای نادرا تصدیق شدہ)
  • درخواست گزار اور ضامن کی دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر
  • کسی بھی منظور شدہ ادارے کی جاری کردہ ڈگری، ڈپلومہ یا ہنر مندی سند کی  تصدیق شدہ نقل (جہاں درکار ہو)۔
  • ضامن کے سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں اس کی سیلری سلپ۔
  • ضامن کے سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں  متعلقہ ادارے کا جاری کردہ اجازت نامہ  جس پر ضامن کا سرکاری گریڈ (بی پی ایس) واضح طور پر درج ہو۔
  • غیر سرکاری  یا نجی ضامن کی آمدن کا  دستاویزی ثبوت  بمعہ اسٹام پیپر پر تحریر شدہ حلف نامہ

بعد از منظوری

  • مالی معاونت کیلئے اقرار
  • رقم واپسی کا تحریری اقرار نامہ (ڈیمانڈ پراموسری نوٹ)
  • ذاتی ضمانت
  • دیگر کوئ بھی دستاویز (اگر درکار ہو)

 

برائے مہربانی نوٹ کریں کہ انصاف روزگار سکیم کو خیبر پختونخواہ کے تمام نئے ضم شدہ اضلاع اور ایف  آر علاقوں میں شروع کیا گیا ہے اور  درج ذیل علاقائی دفاتر / بی او کے شاخوں میں فارم جمع کیے جا سکتے ہیں.

سیریل نمبر

اسٹیشن

علاقائی دفتر

BOK شاخیں

1

باجوڑ ڈسٹرکٹ

----------

آئی بی بی کھار برانچ

2

مہمند ڈسٹرکٹ

ڈی سی دفتر غلانائی

شبقدر برانچ

3

خیبر ڈسٹرکٹ

----------

جمرود برانچ

4

اورکزئی ڈسٹرکٹ

اے سی دفتر کلایہ

شیرکوٹ برانچ

5

کرم ڈسٹرکٹ

----------

پاراچنار برانچ
سدّا برانچ

6

شمالی وزیرستان

اے سی/ڈی سی دفتر میران شاہ

 بنوں برانچ (روائتی)

7

جنوبی وزیرستان

اے سی/ڈی سی دفتر وانا

آئی بی بی ٹانک برانچ

8

ایف آر پشاور

----------

رنگ روڈ گڑھی قمر دین برانچ

9

ایف آر کوہاٹ

----------

 درہ آدم خیل برانچ

10

ایف آر بنوں

----------

 بنوں برانچ (روائتی)

11

ایف آر لکی مروت

----------

آئی بی بی لکی مروت برانچ

12

ایف آر ٹانک

----------

آئی بی بی ٹانک برانچ

13

ایف آر ڈی آئی خان

----------

آئی بی بی ڈی آئی خان برانچ

کسی بھی سوال کی صورت میں براہ کرم مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں: 091-5254018، 091-5284245، 091-5276352.

برائے مہربانی درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

 گارنٹر تصدیقی فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے کلک کریں

 

خبریں

موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے  تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ (الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی): صارف  کی...

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

مقام