بی او کےغیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ

بینک غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کا مجاز ہے جس کے لیے اسٹیٹ بینک کی پیشگی منظوری لازم ہے۔تمام غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک کی فارن ایکسچینج ریگولیشن کی تحت کھولے جاتے ہیں

غیر ملکی کرنسی ڈیپازٹ اسکیمیں :

فی الوقت بینک اسٹیٹ بینک کی متعارف کردہ اسکیموں کے تحت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کا مجاز ہے ۔ یہ اسکیمیں درج ذیل ہیں ۔

  • غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹFE-25اسکیم
  • مخصوص غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس

اہل صارفین :

  • پاکستان میں یا پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی شہری بشمول دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی افراد۔
  • پاکستان میں یا بیرون پاکستان میں رہنے والے تمام غیر ملکی شہری۔
  • ملکی و غیر ملکی افراد کے مشترکہ اکاؤنٹ
  • پاکستان میں کام کرنے والے سفارتی مشن اور ان کے سفارتی اہلکار
  • پاکستان میں موجود تما  م بین الاقوامی تنظیمیں
  • فرم اور کمپنیاں ، جو پاکستان میں کام کر رہی ہیں ، بشمول وہ کمپنیاں جن کے اثاثہ جات بیرون ملک  ہیں ۔
  • فلاحی تنظیموں ، ادارے جو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ۔
  • غیر ملکی فرم اور کمپنیوں کی پاکستانی شاخیں
  • غیر ملکی ایکسچینج کمپنیاں خواہ وہ کسی بینک یا مالی ادارے کی ملکیت ہوں ۔
  • تمام غیر ملکی فرم یا کارپوریشن جو کسی بینک یا فلاحی ادارے کی ملکیت نہ ہوں مگر یہ ایسے افراد کی ملکیت ہوں جو درج بالا شرائط کے تحت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہوں

نا اہل صارفین:

  • ائیر لائن / فضائی کمپنیاں
  • جہاز راں کمپنیاں جو پاکستان میں مسافر برداری یا بار برداری کا کام انجام دے رہی ہوں ۔
  • سرمایہ کا رکمپنیاں
  • لیزنگ کمپنیاں
  • مداربہ کمپنیاں
  • دیگر کمپنیاں جن کے غیر ملکی کرنسی کے استعمال کی اجازت موجود ہو۔.

اسپیشل غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ:

  •  یہ اکاؤنٹ ہیڈ آفس کی پیشگی منظوری سے کھولا جاتا ہے۔ درج ذیل اکاؤنٹ اسپیشل کاؤنٹ کے زمرے میں آتے ہیں جو اسٹیٹ بینک کی کسی اسکیم میں شمار نہیں کئے جا سکتے۔ ان کو کھولنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری لازم ہے۔
  • نجی منصوبہ جات کے لیے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ
  • بینک کسی نجی بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کے لیے اسپیشل غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ/ آف شور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔بشرطیکہ ایسے اکاؤنٹ پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ(PPIB)اور حکومت پاکستان کے مابین امپلیمینٹیشن ایگریمنٹ(IAs)کے تحت ہوں ۔
  • غیر ملکی تیل /معدنیات تلاش کرنے والی کمپنیوں کے اکاؤنٹ یا غیر ملکی کنٹریکٹرز اور سب کنٹریکٹرز کے اکاؤنٹ
  •  بینک غیر ملکی تیل و معدنیا ت تلاش کرنے والی کمپنیوں اور ان کے غیر ملکی کنٹریکٹرز کےFE-25کے تحت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔ بشرطیکہ وہ پاکستان کے اندر تمام اخراجات پاکستانی کرنسی میں کریں گے۔

رقم جمع کروانا اور نکلوانا(Deposit and Withdrawal)

جمع کروانا:

  •  تمام رقوم صارفین سے اسی غیر ملکی کرنسی میں جمع کی جائیں گی جس کرنسی کے لیے اکاؤنٹ کھولا گیا ہو یا پھرانہیں  کسی دوسری قابل قبول غیر ملکی کرنسی میں بھی قبول کیا جا سکتا ہے۔ تمام عمل کرنسی کے شرح  تبادلہ کے نرخ کے مطابق ہوگا۔ تاہم یہ سہولت صرف ان صارفین کے لیے ہے جو کسی کاروبار سے وابسطہ  نہ ہوں۔
  •  بینک کا عملہ اس بات کا یقین کرے گا کہ صارف سے پاکستان کرنسی وصول کر کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائی جائے۔
  • اگر صارف ایک ہی دن میں-/ 10،000امریکی ڈالر یا مساوی سے زائد رقم جمع کروانا چاہے تو اسے اس رقم کا زریعہ حصول اصل دستاویزی شکل میں ظاہر کرنا ہوگا۔ بینک ایسی دستاویزات کو ریکارڈ میں رکھے گا جن کو اسٹیٹ بینک کے انسپکٹرکے سامنے  یا دوران آڈٹ پیش کرنا ہوگا۔

رقم نکلوانا:

غیر ملکی کرنسی یا مساوی پاکستانی کرنسی میں رقم نکلوانے کی کوئی حد نہیں ہے ۔ یہ سہولت  FE-25 اسکیم کے تحت کھولے گئے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کے لیے ہے۔

  •  نفع کا اطلاق رقم بینک میں رکھے جانے والے عرصے کے تحت ہوگا۔
  •  نفع کی شرح کا شمارTreasury / Financeڈویژن کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

FE-12اسکیم کے تحت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ:

  • 29مئی 1998 سے قبل غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ FE-12اسکیم کے تحت کھولے جاتے تھے۔ جس کا نفاذFEسرکولر12، مورخہ 29 جنوری 1973 کو کیا گیا تھا۔ FEسرکولر 12 مورخہ 29مئی 1998 کے مطابق پرانی اسکیم کے تحت کھولے گئے تمام غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ منجمند کر دئے گئے تھے اور ان میں موجود غیر ملکی رقوم کی واپسی صرف پاکستانی کرنسی میں ممکن تھی ۔
  • درج ذیل صارفین کے غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ درج بالا پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں ۔

    i۔  پاکستان میں موجود تمام سفارتی مشن

    ii۔ پاکستان میں موجود تمام سفارتی مشن کے غیر ملکی ملازمین

    iii۔پاکستان میں موجود بین الاقوامی تنظیمیں جیسے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(IMF)انٹرنیشنل بینک فار ریکنسٹریکشن اینڈ ڈویلپمنٹ(IBRD) ایشیائی ترقیاتی بینک(ADB)

    iv۔IBRD, IMFاورADBکے غیر ملکی ملازمین

    v۔ پاکستان میں کام کرنے والی وہ کمپنیاں جنہیں پلانٹ اور مشینری کی درآمد کے لیے اسپیشل غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کھلوانے کی اجازت حاصل ہے تا کہ وہ غیر ملکی قرضہ جات حاصل کر سکیں ۔

خبریں

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

بینک آف خیبر نے پشاورمیں اپنے ہیڈ آفس سے ڈے کیئر سنٹر کا آغاز کر دیا ہے.

خیبر پختونخواہ کے پہلے ہیڈکوارٹر میں بینک آف خیبر کے ملازمین کے لئےڈے کیئر انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے.. بچے کی دیکھ بھال طویل عرصے سے کام کرنے والے والدین کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ...

مقام