راست پے پلس اکاؤنٹ

راست پلس اکاؤنٹ میں پاکستانی روپئے میں جمع کروائ جانے والی رقوم ، اسلامی شرعی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر سرمایہ کار صارفین کے کھاتوں میں جمع کی جاتی ہیں۔ راست پلس اکاؤنٹ کی مد میں جمع ہونے والا سرمایہ اسلامی اثاثہ جات ، جیسے کہ مضاربہ ، اجارہ، شراکتِ متناقصہ (Diminishing musharka, ) ، اسلامی سکوک وغیرہ میں لگایا جاتا ہے، جس کو شرعی بورڈ کی باقاعدہ منظوری حاصل ہوتی ہے۔ نفع کا شمار اوسط روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور صارفین کو نفع کی ادائگی ماہانہ بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اہم خصوصیات

1. کم از کم رقم کی حد کی کوئ پابندی نہیں

2. ابتدائ رقم جمع کروانے کی کوئ شرط نہیں

3. نفع کا شمار اوسط ماہانہ رقم پر

4. ہر ماہ نفع کی ادائگی

5. بلِا قیمت ڈیبٹ کارڈ کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)

6. بِلا قیمت 50 صفحوں والی چیک بُک کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)

7. بِلا قیمت آن لائن رقم ترسیل کی سہولت

8. بِلا قیمت کھاتہ کی تفصیلات (account statement) کی فراہمی

9. بِلا قیمت بذریعہ ایس ایم ایس آگاہی

10. بِلا قیمت بذریعہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کی سہولت

11. صارف کے نامزد کردہ فرد کو بِلا رکاوٹ تین ماہ تک لگاتار صارف کی آخری وصول شدہ تنخواہ کے برابر رقم کی ادائگی (صرف راست پے پلس اکاؤنٹ صارف کی ناگہانی / حادثاتی موت کی صورت میں)

12. شرعی قوانین سے ہم آہنگ "راست سیلری اِن ایڈوانس" کی سہولت، جس کا مقصد صارف کی رقم کی فوری ضرورت کو پورا کرنا ہے

 

آن لائن درخواست دینے کے لیے یہاں کلک کریں

خبریں

اے ٹی ایم الرٹ

معززصارفین ، بینک آف خیبر (بی او کے) اپنے تمام قابل قدر گراہکوں کو مطلع کرنا چاہتا ہے کہ سسٹم اپ گریڈیشن کی وجہ سے اے ٹی ایم سروسز اور کال سنٹر 20 نومبر ، 2020 ، شام 6:00 بجے تا...

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

مقام