اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ اسکیمیں

اسلامی معاشی سہولیات:

نمبر شمار نام سہولت مقاصد مدت

1

چھوٹے اور وسط حجمی کاروبار جدت کے لیے ریفائنس اسکیم

یہ اسکیم چھوٹے اور وسط حجم والے کاروبار کے لیے ہے تا کہ وہ نئی مشینری خرید سکیں یا پہلے سے موجود مشینری میں توصیح و جدت لاسکیں۔ یہ سہولت زیادہ سے زیادہ دس سال کے لیے مہیاء کی جاتی ہے۔ مارک اپ کا اطلاق بحساب ٪6سالانہ کیا جاتاہے۔ تمام رقوم کسی مستند انشورنس کمپنی سے انشور س کروانا بھی لازمی ہے۔

شرائط برائے حصول:

  • پاکستان کے مستقل رہائشی
  • کمپیوٹرائزقومی شناختی کا رڈ کے حامل
  • کسی دوسرے بینک یا معاشی ادارے کہ نادہندہ نہ ہوں
  • قرضہ واپس کرنے کی حیثیت رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانت کی شرائط پوری کرتے ہوں۔

10 سال

2

طویل المدت مالی معاونت (LTFF)

یہ سہولت برآمدات سے وابسطہ صارفین، بشمول چھوٹے کاروبار والے صارفین کو مہیا کی جاتی ہے تا کہ وہ اپنے کارخانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے بین الاقوامی معیار کا مقابلہ کر سکیں۔ مارک اپ کا اطلاق بحساب٪ 6سالانہ کیا جائے گا۔مہیا کی جانے والی تمام رقوم کا کسی مستند انشورنس کمپنی سے انشور س کروانا بھی لازمی ہے۔

شرائط برائے حصول:

  • پاکستان کے مستقل رہائشی
  • کمپیوٹرائزقومی شناختی کا رڈ کے حامل
  • کسی دوسرے بینک یا معاشی ادارے کہ نادہندہ نہ ہوں
  • قرضہ واپس کرنے کی حیثیت رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانت کی شرائط پوری کرتے ہوں۔

10 سال

3

زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے کے لیے مالی معاونت

اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھانے کے لیے مالی معاونت مہیا کرنا ہے۔ اس اسکیم سے حاصل ہونے والی رقم گودام، مخروطی ذخیرے یا سرد خانوں وغیرہ کی تعمیر و اضافے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے۔  مارک اپ کا اطلاق بحساب٪ 6سالانہ کیا جاتاہے۔ تمام رقوم کسی مستند انشورنس کمپنی سے انشور س کروانا بھی لازمی ہے۔

شرائط برائے حصول:

  • پاکستان کے مستقل رہائشی
  • کمپیوٹرائزقومی شناختی کا رڈ کے حامل
  • کسی دوسرے بینک یا معاشی ادارے کہ نادہندہ نہ ہوں
  • قرضہ واپس کرنے کی حیثیت رکھتے ہوں اور بینک کی ضمانت کی شرائط پوری کرتے ہوں۔

7 سال

خبریں

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

بینک آف خیبر نے پشاورمیں اپنے ہیڈ آفس سے ڈے کیئر سنٹر کا آغاز کر دیا ہے.

خیبر پختونخواہ کے پہلے ہیڈکوارٹر میں بینک آف خیبر کے ملازمین کے لئےڈے کیئر انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے.. بچے کی دیکھ بھال طویل عرصے سے کام کرنے والے والدین کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ...

مقام