ربا سے پاک سر ٹیفکیٹ

بینک آف خیبر ربا سے پاک مخصوص سر ٹیفکیٹ اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر جاری کئیے جاتے ہیں ۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلاًمرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔جو شرعی بور ڈ سے منظور شدہ ہوتے ہیں۔ اس سرمایہ کار ی سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاً روزانہ کی بنیاد شمار کیا جاتا ہے اور صارف کو اس کی ادائیگی ہر ماہ کی جاتی ہے۔ یہ سر ٹیفکیٹ BOK تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں سے ہیڈ آفس کی پیشگی منظوری(اگر اثاثہ جات میں گنجائش موجود ہو تو) کے بعد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ڈیپازٹ ان اثاثہ جات سے منسلک کر دئیے جاتے ہیں اور صرف اس وقت کیے جاتے ہیں جب سرمایہ کاری کا مناسب موقع میسر آئے۔ یہ ڈیپازٹ مخصوص ہوتے ہیں اور ان کو جمع کرنے کے لیے ہیڈ آفس کی اجازت درکار ہوتی ہے۔یہ ڈیپازٹ ہر ماہ کے آخر میں بینک کی ہدایت کے مطابق عام ڈیپازٹ میں واپس تبدیل ہو جاتے ہیں۔

ربا سے پاک مخصوص باہمی فنڈسر ٹیفکیٹ کی خصوصیات:

  • کم از کم سرمایہ کاری ایک ملین روپے
  • نفع کی ادائیگی ہر ماہ
  • نفع کا اوسطاًشمار روزانہ
  • سرمایہ کاری کی مدت1 ماہ , 3 ماہ اور 6 ماہ
  • مد ت پوری ہونے سے پہلے تنسیخ ممکن ہے (شرائط لاگو)
  • ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)

خبریں

موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے  تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ (الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی): صارف  کی...

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

مقام