فاریکس قیمتیں:(نشاندہی قیمت)
AFN/PKR = 2.02USD/PKR = 160.14GBP/PKR = 194.79EUR/PKR = 177.63JPY/PKR = 1.51CHF/PKR = 163.46SEK/PKR = 16.56CAD/PKR = 120.43SAR/PKR = 42.69

بینک آف خیبر اور پاکستان مورگیج ریفائنس کمپنی (PMRC) کے مابین معاہدہ طے پایا

آج پشاور میں دی بینک آف خیبر نے پاکستان مورگیج ریفائنس کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئیے ۔ اس تقریب میں جناب تیمور سلیم خان جھگڑا، وزیرِ خزانہ صوبہ خیبر پختونخوا، جناب شکیل قادر خان، سیکریٹری خزانہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاوہ پاکستان مورگیج ریفائنس کمپنی لمیٹڈ کے نمائندوں اور بینک آف خیبر کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ "پاکستان کے ہر شہری کیلئے گھر کی فراہمی موجودہ حکومت کا عزم ہے۔ گھر کے حصول کیلئے مالی معاونت اسی سلسلے کا اہم قدم ہے۔ ملک کی مجموعی داخلی پیداوار میں گھروں کی مالی اعانت کے تناسب کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا بھر میں کم ترین سطح پر ہوتا ہے ۔ جب تک کہ ہم اپنے تمام مالیاتی اداروں کو بروئے لاتے ہوئے گھروں کی مالی اعانت نہیں کریں گے اور اس مقصد کیلئے مناسب اور سازگار ماحول مہیاء نہیں کریں گے، ہمیں گھروں کی کمی کا سامنا رہے گا"

PMRC کے سی ای او جناب این۔ کوکولا روپان نے کہا کہ PMRC کا قیام حکومت کی جانب سے گھروں کیلئے مالی اعانت کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کا مقصد اوسط اور کم آمدن والے طبقہ جات کیلئے اپنے گھروں کا حصول ہے جن کیلئے طویل المدت طرز کی مستقل اور کم شرع کی مالی معاونت نہائیت موزوں ہے جن پرشرع سود میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کا کوئ اثر نہ ہو۔ اس وقت ملک بھر میں قریباً دس ملین گھروں کی قلت ہے، جس میں سالانہ 400,000 سے 700,000 کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر اوسط اور کم آمدن والے طبقہ جات پر پڑ رہا ہے۔

40 سے زائد صنعتیں اور 70 فیصد غیر ہنرمند مزدور طبقہ ، گھروں کی تعمیر کے کام سے وابسطہ ہے۔ گھروں کی تعمیر و ترقی سے وابسطہ سماجی و معاشی فوائد کے پیش نظر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھروں کی مالی اعانت کو ترجیح دے رکھی ہے۔

پاکستان کی آبادی میں اضافہ اور اس کے ساتھ ساتھ زمین کی بڑھتی ہوئ قیمت کے باعث گھروں کی بڑھتی ہوئ مانگ کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے بینک آف خیبر کے ایم ڈی نے کہاکہ ملک بھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی فراہمی کے زریعے سستے گھروں کی ضرورت کو یقینی بنانے کیلئے بینک آف خیبر پوری طرح پُر عزم ہے۔

بینک آف خیبر کے قائم مقام ایم ڈی جناب محمد شہباز جمیل نے بینک کی سرپرستی اور ہمہ وقت راہنمائ کرنے پر جناب تیمور سلیم خان جھگڑا، وزیرِ خزانہ صوبہ خیبر پختونخوا اور جناب شکیل قادر خان، سیکریٹری خزانہ صوبہ خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا ۔

 

خبریں

بی او کے برانچز پر پرائز بانڈز کی اینکیشمنٹ

بینک آف خیبر نے اپنی 15 روایتی شاخیں (مندرجہ ذیل فہرست) کو نامزد کیا ہے تاکہ اس کے کسٹمرز کو انعامات کی رقم اور نیشنل پرائز بانڈ کی ادائیگی کے لئے خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انعام کے...

بینک آف خیبر نے پشاورمیں اپنے ہیڈ آفس سے ڈے کیئر سنٹر کا آغاز کر دیا ہے.

خیبر پختونخواہ کے پہلے ہیڈکوارٹر میں بینک آف خیبر کے ملازمین کے لئےڈے کیئر انسٹیٹیوٹ بن گیا ہے.. بچے کی دیکھ بھال طویل عرصے سے کام کرنے والے والدین کے لئے ایک اہم مسئلہ ہے اور یہ...

مقام