- فرداً(انفرادی یا اجتماعی)
- انفرادی تجارت پیشہ افراد
- سفارت کار
- جائیداد کا مالک کل
- مشترکہ اسٹاک کمپنی(عوامی، نجی، منظور، غیر منظور)
- اشتراکی کمپنی (رجسٹرڈ/ غیر رجسٹرڈ)
- سرکاری ادارہ(وفاقی/صوبائی )
- ضلعی/ مقامی حکومتی ادارہ
- ٹرسٹ / کلب/ ایسوسی ایشن/ سوسائٹی/ سیاسی پارٹی/ فلاحی تنظیم / NGO/NPO
- عوامی سیکٹر کارپوریشن/خودمختار ادارہ
- غیر ملکی مشن/ بین الاقوامی تنظیم
خصوصیات:
- یہ ایک منافع بخش ، چیکنگ اکاؤنٹ ہے۔
- نفع کی شرع کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہے لہذا تمام شاخوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈیپازٹ سرکولر کے مطابق تازہ ترین سالانہ شرع ِ نفع سے آگاہ رہیں۔
- یہ سہولت ملکی کرنسی(روپیہ) کے علاوہ غیر ملکی کرنسی(ڈالر، پاونڈ، یورو) میں بھی موجود ہے۔
- ADC سہولیات بھی میسر ہیں۔
- نفع کا شمار سارف کے کھاتے میں موجود اوسط ماہانہ رقم کے حساب سے کیا جائے گا۔
- نفع شش ماہی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
- زکوۃٰ کی کٹوتی ، ہدایات کے مطابق لاگو ہوگی۔
- ادا کردہ منافع میں سے ود ہولڈنگ ٹیکس منہا کیا جائے گا۔
کم سے کم رقم(ڈیپازٹ):
یہ اکاؤنٹ کم از کم -/50،000 روپے سے کھولا جا سکتا ہے۔
ماہانہ بیلنس کی حد:
کم از کم ماہانہ بیلنس کی حد -/ 100،000 روپے ماہانہ ہے۔
اکاؤنٹ مینٹینینس کے اخراجات:
ماہانہ بیلینس مبلغ -/100,000 سے کم رکھے جانے کی صورت میں یہ اخراجات تازہ ترین ضابطہ برائے بینک کٹوتی (SOBC) کے مطابق لاگو ہوں گے۔