ٹریژری پروڈکٹ

ایکسپورٹ ریفائنس
حصہ اول

اس اسکیم کے حصہ اول کے تحت کمرشل بینک برآمد کنندگان صارفین کو مجوزہ، اشیاء کی برآمد پر مالی معاونت مہیا کریں گے۔ یہ سہولت فرداً فرداً صارفین کو فرم ایکسپورٹ آرڈر ار ناقابل واپسی لیٹر آف کریڈٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ فرم ایکسپورٹ آرڈر میں فروخت کا معاہدہ، آرڈر کی تصدیق ، خریداری کا آرڈر، تفصیلات (انوائس) اور دیگر تمام دستاویزات شامل ہوں گی جو غیر ملکی فروخت کنندہ سے اشیاء خریدے جانے کا ثبوت ہوں گی ۔

ایکسپورٹ ریفائنس
حصہ دوئم

اس اسکیم کے حصہ دوئم کے تحت ایک برآمد کنندہ برآمدات پر مالی معاونت میں ایک مالی سال کے اندر رعائیت حاصل کر سکتا ہے جو اس کے گزشتہ مالی سال (جولائی تا جون) کے درآمدی کاروبار کی نصف مالیت کے برابر ہوگی۔ یہ سہولت درآمد کنندہ صارف کو گردشی بنیادوں پر بالکل نقد کریڈٹ اکاؤنٹ کی طرز پر مہیاء کی جاتی ہے۔

ایکسپورٹ فائنانس

اس اسکیم کے تحت تجویز کردہ بینک برآمد کنندگان کو درآمدات پر رعایت فراہم کرتے ہیں ۔ اس مد میں بینکوں کو سالانہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ریفائنس کی حدود(Refines Limits)فراہم کی جاتی ہیں بینک ان حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنے صارفین (برآمد کنندگان) کو اجناس کی ترسیل سے پہلے یا بعد میں رعائتی مارک اپ ریٹ کے تحت یہ خدمات مہیاء کرتے ہیں ۔

پیکنگ کریڈٹ-II

بینکنگ کریڈٹ بنیادی طور پر برآمد کنندگان اور فروخت کنندگان کو مہیاء کیا جانے والا ایک قرضہ ہے جس کے باعث وہ اجناس کی ترسیل سے پہلے ان اجناس کی خریداری کر سکیں ۔ اس مقصد کے لیے بینک لیٹر آف کریڈیٹ کے عوض رقم فراہم کرے گا جو فروخت کنندہ کو ادا ہو سکے گی۔

ایکسپورٹ
فارم(Eـفارم)

یہ اس بات کی یقین دہانی ہے کہ مذکورہ برآمدگی جس کی ادائیگی غیر ملکی زر مبادلہ میں کی گئی ہے ، برآمد کرنے والے ملک میں پہنچ چکی ہے یا پھر معاہدے کے تحت شپمنٹ کا عرصہ پوراہونے تک پہنچ جائے گی۔

بلز پرچیز
(Bills Purchase)

یہ وہ  بل ہوتے ہیں جن کو پیش ہوتے ہی موقع پر ادا کیا جاتا ہے۔ اگر بینک ان بلز پر قرضہ جاری کرتا ہے تو یہ بلز پرچیز کہلاتا ہے۔

غیر ملکی دستاویزی بل
(Foreign Document Bill )

یہ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت برآمد کنندہ اپنی برآمد شدہ اجناس کی وصولی اور قیمت کی ادائیگی کا کام اپنے بینک کو سونپ دیتا ہے۔ بینک قیمت اور تمام متعلقہ دستاویزات درآمد کنندہ کے بینک کو ضروری ہدایات کے ساتھ بھیجوا دیتا ہے۔

پیشگی ادئیگی برائے برآمدگی
(Export Advance Payment)

یہ وہ طریقہ کار ہے جس کے تحت برآمد کنندہ اپنی برآمد شدہ اجناس کی قیمت ، اجناس کی ترسیل سے پہلے پیشگی وصول کر لیتا ہے۔

ایکسپورٹ بل برآمداتی بل کی ریلائزیشن (Export bill Realization)

غیر ملکی زر مبادلہ کی وصولی اور DP/DAکے عوض مقامی کرنسی میں تبدیلی

درآمدات(Imports)

دستاویزی لیٹر آف کریڈٹ

ایک ایسا خط جو ایک بینک کسی دوسرے بینک (عموماً کسی دوسرے ملک کے بینک کو) تحریر کرتا ہے۔ اس خط کے تحت بینک ایک مخصوص شخص کو مخصوص حالات میں رقم کی ادائیگی کی پوری ضمانت دیتا ہے۔

01

لیٹر آف کریڈٹ-USANCE

 

02

لیٹر آف کریڈٹ-SIGHT

 

03

لیٹر آف کریڈٹ-MIXED PAYMENT

 

04

51-اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ

 

اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ

یہ لیٹر جاری کرنے والے بینک کی جانب سے ایک یقین دہائی ہوتی ہے کہ وہ بینک خرید کنندہ کی جانب سے فروخت کنندہ کو تمام ضروری دستاویزات کے موصول ہونے پر طے شدہ رقم ادا کرے گا۔

01

اندرون ملک  لیٹر آف کریڈٹ-U SANCE

02

اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ-SIGHT

03

اندرون ملک لیٹر آف کریڈٹ-MIXED PAYMENT

شپنگ گارنٹی (SG)

یہ ایک طرح کی بینک سے دستخط شدہ دستاویز ہوتی ہے جو صارف جہاز ران کمپنی یا اس کے ایجنٹ کو جمع کروا کر اپنی اجناس حاصل کر سکتاہے۔(ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بل آف لیڈنگ میں نامزد وصول کنندہ صارف موجود ہو مگر اصل بل آف لیڈنگ موجود نہ ہو)

01

شپنگ گارنٹی۔ USANCE

02

شپنگ گارنٹی۔SIGHT

معاہدہ کے تحت ادئیگیContract) Payment)

یہ وہ مالی ادائیگی ہے جو معاہدہ کرنے والے شخص اور جس کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہو کے درمیان ہوتی ہے۔ تاکہ پیشگی ادئیگی ، جزوی ادائیگی، کاکردگی پر ادائیگی یا دیگر کسی قسم کی ادائیگی کی جاتی رہے۔

01

معاہدے کے تحت ادائیگی۔SIGHT

02

معاہدے کے تحت ادائیگی۔USANCE

دستاویزات کی قبولیت(DA)

یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے تحت برآمد کنندہ اپنے بینک کو یہ ہدایت کرتا ہے کہ وہ شپنگ اور دیگر ٹائٹل سے متعلق دستاویزات درآمد کنندہ کو اسی صورت میں حوالے کر دے جب کہ وہ بل آف ایکسچینج یا ڈرافٹ پر دستخط کردے۔

معاہدے کے تحت درآمد Import Under) Contract)

یہ معاہدہ اس صورت میں کارآمد ہوتا ہے جب ایک کمپنی ایک بزنس سے دوسرے بزنس کو براہ راست ادائیگی کر کے اجناس درآمد کر رہی ہو۔ ایسے معاہدے کی شقیں عام معاہدے سے مختلف ہوتی ہیں ۔ عموماً ایسے معاہدے میں قیمت، ادائیگی ، وصولی، سب کانٹریکٹ ، ٹائٹل رسک، انسپیشکن، رازداری، پیکنگ یا منسوخی سے متعلق شقیں در ج کی جاتی ہیں ۔

01

معاہدے کے تحت درآمد:USANCE

02

معاہدے کے تحت درآمد:SIGHT

درآمدات بعوض پیشگی ادائیگی

یہ سہولت درآمد کنندہ کو یہ آسانی مہیا ء کرتی ہے کہ وہ اپنی دآمدات کی پیشگی ادائیگی ، اجناس کی ترسیل سےپہلے کر سکے۔ تاہم اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق لیٹر آف کریڈٹ کے بغیر 10،000امریکی ڈالر سے زائد کی پیشگی نہیں کی جاسکتی۔ لیٹر آف کریڈٹ کی موجودگی کی صورت ٪100 ادائیگی ممکن ہے۔

ٹریڈ فائنانس لون (TFL)

یہ آسان اور کم مدتی قرضہ جات ہیں جو درآمدات اور برآمدات کی ادائیگی کے لیے موذوں ہیں ۔ یہ کاروباری فرم کے لیے میسر ہوتے ہیں جو انہیں جس طرح چاہیں استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ قرضہ جات کاروباری فرم کو تجارتی ادائیگیوں میں معاونت فراہم کر کے ان کی تجارت کو اور آمدن کو بڑھاتا ہے۔

خدمت کانام : لیٹر آف گارنٹی : (LG) یہ ایک دستاویزی ضمانت ہے جو بطور معاہدہ بینک ایک خریدار کے ضامن کے طور پر بیوپاری کو جاری کرتا ہے۔ بینک اس بات کی مکمل ضمانت دیتا ہے کہ خریداری کی جانب سے نادہندگی کی صورت میں بینک بیو پاری کا مالی نقصان پورا کرے گا۔

خبریں

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

شیئر ہولڈرز کی معلومات، بی او کے کارپوریٹ بریفنگ سیشن

موجودہ کسٹمرز کی مختلف قسم کے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کے بارے میں عوامی بیداری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم صارفین کیلئے بی پی آر ڈی سرکولر لیٹر نمبر 16 آف 2019 کے  تحت درجِ ذیل ہدایات جاری کی ہیں۔ (الف) عدم رہائشی پاکستانی (این آر پی): صارف  کی...

مقام