بینک آف خیبر پیش کرتا ہے کار متروک مشارکہ، جو کہ شرعی احکامات کے مطابق ذاتی کار کی خرید کیلئے قرضہ جاتی سہولت ہے، جس کو متروک مشارکہ (مشترکہ ملکیت) کے اصول کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔
- بینک آف خیبر اور صارف کے مابین ایک معاہدہ عمل میں لایا جائے گا جس کے تحت دونوں فریق مخصوص تناسب کے تحت اپنا حصہ (زرِ سرمایہ ) طے کریں گے۔
- بینک آف خیبر کے حصہ کو برابر حصص میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ صارف کو ایک ایک کر کے ان حصص کو قیمتاً اس وقت تک خریدتے رہنا ہوگا جب تک کہ صارف تمام حصص خرید کر کار کا کُل مالک بن جائے۔
- کرایہ کی ادائگی ، اگلی تاریخوں کے چیک پیشگی جمع کروانے کی صورت میں ہوگی۔
- گاڑی کو بینک اور صارف کے نام مشترکہ طور پر رجسٹر کروایا جائے گا۔ گاڑی کی اصل فائل (اگر موجود ہو) بمع رجسٹریشن بُک اور اضافی چابی ، مکمل ادائگی پوری ہو جانے تک بینک کے پاس موجود رہیں گی ۔
- سہولت کی قبل از وقت تنسیخ، بینک آف خیبر کے طریقہ کار برائے اسلامی بینکاری گروپ کے تحت ممکن ہے۔
- قرض کا دورانیہ ایک سے پانچ سال تک۔
- صارف کا زرِ سرمایہ / رقم کا تناسب ، گاڑی کی قیمت کا کم از کم ٪30 ہونا لازمی ہے۔
- کرایہ / نفع کا تعئین ایک سالہ KIBOR + کم از کم 2.0 % شرع نفع (صارف کی مالی حیثیت کے مطابق) کے تحت کیا جائے گا۔
- رقم کی ادائگی ماہانہ۔
- تنخواہ دار صارف کی عمر کی حد 21 سے 55 سال ، جبکہ تاجر پیشہ صارف کی عمر کی حد 21 سے 60 برس ہے۔
- ملازم پیشہ صارف کی مدت ملازمت کم از کم 2 سال جبکہ تاجر پیشہ صارف کا کم از کم 3 سال تک تجارت / کاروبار سے وابسطہ ہونا لازمی ہے۔
- صارف کی ذاتی ضمانت۔
- گاڑی کا تصدیق شدہ تکفل بینک آف خیبر کے نام ہوگا۔
- وفاقی و صوبائ اداروں ، عوامی اور نیم سرکاری اداروں ، خود مختار اداروں، کثیر الملکی کمپنیوں، منظم عوامی و نجی منظور شدہ کمپنیوں، اسپتالوں، تعلیمی اداروں ، کثیر التجارتی (Blue Chip) پاکستانی کمپنیوں (جن کا اندراج اسٹاک ایکسچینج میں ہو) ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے طبی تربیت کے اسپتالوں سے وابسطہ کانٹریکٹ ڈاکٹروں اور عوامی شعبے کی یونیوسٹیوں کے پروفیسر وں سمیت تخواہ دار ملازم راست کار مشارکہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ قرض کی مدت مکمل ہونے تک ان کی ملازمت برقرار رہے۔