کرنٹ اکاؤنٹ
بنیادی بینکاری اکاؤنٹ

بنیادی بینکاری اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی تمام رقوم قرض کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہیں۔ بنیادی بینکاری اکاؤنٹ میں وصول شدہ رقوم کو کسی بھی سودی بینکاری مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاتا۔ بینک آف خیبر کی تمام اسلامی بینکاری شاخوں اور عام بینکاری شاخوں میں قائم اسلامی شعبہ میں بنیادی بینکاری اکاؤنٹ کھلوا نے کی سہولت موجود ہے۔

  • صرف 1000/- روپئے کی  بنیادی رقم درکار۔
  • بلا نفع نقصان بنیادوں پر۔
  • کم از کم رقم کی کوئ حد نہیں۔
  • اکاؤنٹ بند کرنے کے کوئ اخراجات نہیں ۔
  • صارف کی درخواست  پر اکاؤنٹ  میں موجود رقم  کی تفصیلات   کی فراہمی بالکل مفت (مہینہ میں ایک مرتبہ)۔
  • صارف کی درخواست  پر اکاؤنٹ  میں موجود رقم  کی تفصیلات   کی بذریعہ ای میل فراہمی بالکل مفت۔
  • اے ٹی ایم / ڈیبٹ کارڈ کی سہولت۔
  • ہر ماہ، بلا قیمت زیادہ سے زیادہ دو مرتبہ رقم جمع کروانے اور بذریعہ چیک  نقدرقم   / ماہانہ ادائگی کی سہولت۔
  • بینک کے اپنے اے ٹی ایم سے لامحدود اور مفت رقم کی وصولی۔ دوسرے بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں کے ذریعے بی بی اے سے نکلوانے کی صورت میں، متعلقہ​ بینک اس طرح کے لین دین کے لیے چارجز وصول کر سکتا ہے۔
  • مسلسل چھ ماہ تک  اکاؤنٹ    میں  کوئ رقم موجود نہ ہونے کی صورت میں اکاؤنٹ کو بند کردیا جائے گا ۔
  • صارفین کے لیے (کم سے کم لین دین کی ضرورت کے ساتھ- کم آمدنی والے صارفین)
  • تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں https://www.sbp.org.pk/bpd/2005/C30.htm ۔ یا BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پر تشریف لے جائیں۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.