امانت کھاتہ
ربا سے پاک سر ٹیفکیٹ

بینک آف خیبر ربا سے پاک مخصوص سر ٹیفکیٹ اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر جاری کئیے جاتے ہیں ۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلاًمرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے۔جو شرعی بور ڈ سے منظور شدہ ہوتے ہیں۔ اس سرمایہ کار ی سے حاصل ہونے والے نفع کو اوسطاً روزانہ کی بنیاد شمار کیا جاتا ہے اور صارف کو اس کی ادائیگی ہر ماہ کی جاتی ہے۔ یہ سر ٹیفکیٹ BOK تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں سے ہیڈ آفس کی پیشگی منظوری(اگر اثاثہ جات میں گنجائش موجود ہو تو) کے بعد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ایسے ڈیپازٹ ان اثاثہ جات سے منسلک کر دئیے جاتے ہیں اور صرف اس وقت کیے جاتے ہیں جب سرمایہ کاری کا مناسب موقع میسر آئے۔ یہ ڈیپازٹ مخصوص ہوتے ہیں اور ان کو جمع کرنے کے لیے ہیڈ آفس کی اجازت درکار ہوتی ہے۔یہ ڈیپازٹ ہر ماہ کے آخر میں بینک کی ہدایت کے مطابق عام ڈیپازٹ میں واپس تبدیل ہو جاتے ہیں

  • کم از کم سرمایہ کاری ایک ملین روپے
  • نفع کی ادائیگی ہر ماہ
  • نفع کا اوسطاًشمار روزانہ
  • سرمایہ کاری کی مدت1 ماہ , 3 ماہ اور 6 ماہ
  • مد ت پوری ہونے سے پہلے تنسیخ ممکن ہے (شرائط لاگو)
  • ماہانہ اکاؤنٹ کی تفصیل بالکل مفت(مہینے میں ایک مرتبہ طلب کرنے پر)
  • بینک آف خیبر-IBG کے تمام کھاتہ دار
  • ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے۔

نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.