بچت اکاؤنٹ
راست ترسیل اکاؤنٹ

راست ترسیل اکاؤنٹ میں جمع کروائی جانے والی تمام رقوم اسلامی شرعی احکامات پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے مشارکہ کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہے۔ ان کھاتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم کی سرمایہ کاری اسلامی اثاثہ جات مثلامرابحہ، اجارہ، متروک مشارکہ یا اسلامی سکوک وغیرہ میں کی جاتی ہے جو کہ اسلامی شرعی بورڈسےتصدیق شدہ ہے۔ راست ترسیل اکاؤنٹBOKکی تمام اسلامی بینکاری کی شاخوں اور روائتی بنکاری کی شاخوں میں قائم اسلامی بینکنگ کاؤنٹر پر کھولا جا سکتا ہے

 

خاندان کیلئے رقم ترسیل بذریعہ تکفل کی شرائط و ضوابط ( انفرادی طور پر

 
  • خاندان کیلئے رقم ترسیل بذریعہ تکفل سہولت ہمارے تکفیل فراہم کرنے والے ادارے یعنی گولڈن جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے توسط سے پیش کی جاتی ہے ۔
  • خاندان کیلئے رقم ترسیل بذریعہ تکفل کی سہولت انفرادی سطح پر، یعنی صرف ایک شخص کیلئے ہے (صرف وہ شخص جس کو اکاؤنٹ کھولتے وقت نامزد کیا جائے گا) جو کہ اکاؤنٹ کا مالک نہیں ہوگا۔
  • خاندان کیلئے رقم بذریعہ تکفل ترسیل کرنے والے شخص کیلئے عمر کی حد درجِ ذیل ہوگی: -
    کم از کم حد 18 برس زیادہ سے زیادہ حد 60 برس جبکہ تحفظ بذریعہ تکفل پینسٹھویں سالگرہ تک فراہم کیا جائے گا
  • خاندان کیلئے رقم ترسیل سہولت بذریعہ تکفل ( انفرادی طور پر) بالکل مفت ہے۔ تکفل پر اٹھنے والے تمام اخراجات بینک آف خیبر اسلامی بینکاری گروپ کے ذمہ ہوں گے۔
  • تکفل کے زریعے کلیم ادائگی کی رقم کا شمار صارف کے اپنے نام پر،واحد / مشترکہ اکاؤنٹ میں سانحہ کی تاریخ سے قبل موجود اوسط ماہانہ رقم سے کیا جائے گا۔ اگر اکاؤنٹ کھلوانے کے پہلے مہینہ کے اندر سانحہ پیش آجائے تو اوسط رقم کا شمار گزر جانے والے دنوں کے مطابق کیا جائے گا۔
  • کلیم کی ادائگی، تمام تر طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد،ہمارے تکفیل فراہم کرنے والے ادارے گولڈن جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے توسط سے کی جائے گی۔
  • کسی بھی صورت میں اکاؤنٹ بند ہوجانے کی صورت میں کوئ کلیم قابلِ ادائگی نہیں ہوگا۔
  • ایسے کسی اکاؤنٹ پر خاندانی تکفل تحفظاتی کلیم قابلِ ادائگی نہیں ہوگا جس میں اوسط ماہانہ رقم 10,000/- روپئے سے کم ہو۔
  • ہلاکت کی صورت میں تکفل کلیم، بینک آف خیبر کے قوائد کے مطابق، ورثاء کو پاکستانی روپئے میں ادا کیا جائے گا۔
  • اکاؤنٹ ہولڈر صارف کیلئے لازم ہے کہ وہ سانحہ رونما ہونے کے 30 کے اندربینک کو آگاہ کرے۔ 30 روز کی مدت گزر جانے کے بعد، بینک کلیم کی رقم ادا کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ کلیم ادائگی کیلئے درجِ ذیل دستاویزات تکفیل فراہم کرنے والے ادارے کو مہیا کرنا لازمی ہیں، تاہم اس کے علاوہ دیگر دستاویزات بھی طلب کی جاسکتی ہیں: -
  • انتقال کرنے والے رقم جمع کنندہ کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ۔
  • مجاز حکومتی ادارے کا جاری کردہ موت کا تصدیق نامہ(death certificate)
  • جمع کردہ رقم کی تفصیل۔
  • صارف کا کلیم فارم برائے شناخت،بینک شاخ/علاقائ کوڈ / سیرئیل نمبر، قابلِ ادا رقم کا میزان۔
  • ایف آئ آر / پولیس رپورٹ
  • پوسٹ مارٹم رپورٹ
  • کلیم داخل کنندہ کا بیان
  • جانشینی سرٹیفکیٹ اور اصل سرپرستی سرٹیفکیٹ (اگر کلیم وصول کنندہ کم عمر ہو)۔
  • علاج فراہم کرنے والے ڈاکٹر کی رپورٹ۔
  • اسپتال میں داخلہ، علاج معالجہ اوراسپتال سے فراغت کی تفصیلات۔

عدم تحفظ:

 
  • اگر صارف کی موت مکمل یا جزوی طور پر، بلواسطہ یا بلاواسطہ درجِ ذیل حالات کی صورت میں واقع ہو تو تکفل تحفظ کی رقم قابلِ ادا نہیں ہوگی : -
  • خود کشی یا
  • خود ساختہ ضرب یا خود ساختہ زخم، درست یا جنونی کیفیت یا ایسی کوئ بھی صورت؛ یا
  • قتل، اقدامِ قتل، ضربِ شدید، حملہ، قاتلانہ حملہ، دہشت گردی، شرپسندی، اقدامِ جرم کا نتیجہ، خواہ ارادی یا غیر ارادی، باقاعدہ منصوبہ یا اچانک ، اتفاقی یا غیر اتفاقی طریقہ سےپیدا ہونے والی کوئ بھی پیچیدگی جس کا نتیجہ رقم جمع کنندہ کی موت کی صورت میں نکلے ۔
  • تیز رفتاری، زمین، پانی یا ہوا میں ریس لگانا یا کسی خطرناک شغل یا کھیل میں شمولیت اختیار کرنا۔یا
  • اعلانیہ یا غیر اعلانیہ جنگ، جنگی یا جارحانہ صورتِ حال، ہڑتال ، احتجاج یا فسادات کی صورتِ حال یا رقم جمع کنندہ کا بری، بحری، فضائ افواج یا پولیس میں خدمات کی انجام دہی کے دوران سانحہ، یا
  • سانحہ کے وقت منشیات یا شراب ( ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات کے علاوہ) یا دیگر کسی بھی نشہ آور اشیاء کے زیرِ اثر ہونا، یا۔
  • کسی بھی ایسی سرگرمی کی ادائگی یا ادائگی کی کوشش جس پر جرم کی حد لاگو ہو یا پھر وہ کسی بھی صورت میں قانون سے متصادم ہو۔یا
  • دانستہ طور پر طبی امداد حاصل نہ کرنا یا طبی ہدایت پر عمل نہ کرنا۔ یا
  • کسی بھی قسم کی ہوائ سواری یا ہوائ جہاز میں سفر کرنا، ماسوائے بطور کرایہ ادا کرنے والے مسافر کے ایسے طیارے میں سفر کرنا جو کسی مخصوص فضائ ادارے کے ساتھ، مخصوص فضائ راستے پر ،مخصوص معمول کے مطابق فضائ سفرکی سہولیات فراہم کرتا ہو۔
  • حمل، اسقاطِ حمل، دورانِ پیدائش یا کسی بھی ایسی غیر مہلک بیماری کی صورت میں جس کا تعلق زنانہ نظامِ تولید سے ہو۔یا
  • دماغی یا نفسیاتی بیماری، یا
  • انسانی قوت مدافعت کی کمی کے وائرس (HIV) کے باعث پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی طبی کیفیت۔ یا
  • کسی بھی قسم بھی دشمنی یا عداوت، یا
  • قتل
  • پہلے سے موجود کسی قسم کی طبی کیفیت جس کیلئے : -
  • طبی رائے یا علاج معالجہ اور ادویات تجویز کی جا چکی ہوں یا پھر ایسی کوئ بھی طبی کیفیت جس کی علامات ، تکفل سہولت حاصل کرنے سے پہلے پائ جا رہی ہوں۔ یا
  • تکفل سہولت حاصل کرنے سے قبل ،صارف یا رقم جمع کنندہ کے علم میں ایسی کوئ بھی طبی کیفیت ہو ، خواہ اس کیلئے علاج معالجہ ، طبی مشورہ یا ادویات تجویز کی گئی ہوں یا نہ کی گئی ہوں۔
  • حادثاتی موت اور بھیجنے والے کی مستقل معذوری کی مفت کوریج (اکیلا شخص)۔

  • یہ اکاؤنٹ صرف ہوم ریمیٹینس کے ذریعے فیڈ کیا جاتا ہے۔

  • اکاؤنٹ کھولنے کے لیے ابتدائی ڈپازٹ کی ضرورت روپے ہے۔ 100/-
  • قابل قبول کرنسی صرف PKR ہے۔
  • منافع کا حساب ماہانہ اوسط بیلنس پر ہوتا ہے اور ماہانہ بنیادوں پر کریڈٹ کیا جاتا ہے۔
  • زیادہ سے زیادہ سنگل ریمیٹ کریڈٹ ٹرانزیکشن روپے ہے۔ 500,000/ماہ۔
  • رقوم کی منتقلی کی حد 50,000/- اے ٹی ایم کے ذریعے۔
  • حکومت پاکستان کے مروجہ قانون کے مطابق نقد رقم نکالنے پر کوئی W.H.T نہیں ہے۔
  • بغیر تجدید اور سالانہ فیس چارجز کے اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کا مفت اجراء۔
  • ہر سال 25 پتوں کی مفت ایک چیک بک۔
  • حادثاتی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں، (بھیجنے والے) کی فیملی تکافل کوریج - اکیلا فرد روپے تک۔ 750,000/- استفادہ کنندہ (BOK-اسلامک کے اکاؤنٹ ہولڈر) کی طرف سے ماہانہ اوسط توازن برقرار رکھنے پر۔ درج ذیل سلیب کے مطابق دعوی کا احاطہ کیا جائے گا۔
     
فیملی تکافل کوریج ماہانہ اوسط بیلنس تکافل کوریج
حادثاتی موت اورمستقل معذوری Rs. 10,000 – 49,999 Rs. 100,000
Rs. 50,000-249,999 Rs. 500,000
250,000 اور زائد Rs. 750,000
  • تمام افراد / مشترکہ اکاؤنٹ ہولڈرز اکاؤنٹ کھولنے کے اہل ہیں۔
  • مزید تفصیلات کے لیے، BOK یا اسلامک بینکنگ ونڈوز کی کسی بھی قریبی اسلامی برانچ پرتشریف لے جائیں۔
  • ودہولڈنگ ٹیکس اور زکوٰۃ پاکستان کے مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق لاگو ہے


نوٹ: ویٹیجز کا اعلان ہر ماہ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا اور منافع کا اعلان اگلے مہینے کے سات دنوں تک کیا جائے گا۔ نقصان کی صورت میں مشارکہ کے سرمایہ کاری قواعد کے مطابق نقصان برداشت کیا جائے گا۔ تاریخی منافع کی شرح کے لیے براہ کرم لنک پر کلک کریں https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates
 

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.