بچت اکاؤنٹ
راست خواتین خود مختاری اکاؤنٹ

بینک آف خیبر خواتین خود مختاری اکاؤنٹ میں جمع کروائ جانے والی رقوم ، اسلامی شرعی اصولوں پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے مشارکہ (نفع نقصان اشتراک) کی بنیاد پر وصول کی جاتی ہیں۔ بینک آف خیبر خواتین خود مختاری اکاؤنٹ کی مد میں جمع ہونے والا سرمایہ اسلامی اثاثہ جات ، جیسے کہ مضاربہ ، اجارہ، شراکتِ متناقصہ (Diminishing musharka, ) ، اسلامی سکوک وغیری میں لگایا جاتا ہے، جس کو شرعی بورڈ کی باقاعدہ منظوری حاصل ہوتی ہے۔

  • صرف 100 روپئے کی رقم سے آغاز کیا جاسکتا ہے
  • بلِا قیمت اے ٹی ایم/ڈیبٹ کارڈ کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)۔ تاہم سالانہ اخراجات، اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات کے مطابق لاگو ہوں گے۔
  • بِلا قیمت25 صفحوں والی چیک بُک کا اجراء (صرف پہلی مرتبہ)
  • بِلا قیمت آن لائن رقم نتقلی کی سہولت ( اندرون بینک رقم منتقلی پر)
  • بِلا قیمت بذریعہ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکاری کی سہولت
  • بِلا قیمت بذریعہ ایس ایم ایس آگاہی ۔
  • بینک آف خیبر کی دیگر سہولیات جیسے کہ کار، ذاتی گھر ، ذاتی قرضہ جاتی سہولت وغیرہ سے فائدہ اٹھانے پر متعلقہ بینک سہولت پر لاگو ہونے والے زرِ نفع پر ٪1 کی چھوٹ ملے گی، تاہم صارف کیلئے بینک آف خیبر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قوائد و ضوابط کی تمام شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔
  • چھوٹے لاکر (لاکر کی دستیابی پر منحصر)کے سالانہ کرایہ کی چھوٹ (صرف پہلے سال پر) ۔ پہلے سال کے بعد، اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات کے مطابق لاکر اخراجات لاگو ہوں گے۔
  • بینکر چیک/ ڈیمانڈ ڈرافٹ/ پے آڈر اور دیگر چیک ا خراجات (برائے اندرونی و بیرونی ادئگی) پر لاگو اسلامی بینکاری کے سالانہ ضابطہِ اخراجات پر ٪50 تک کی چھوٹ
  • کمپیوٹرائزڈ قومی شنا ختی کارڈ کی حامل خواتین، مشترکہ اکاؤنٹ کی صورت میں مرکزی اکاؤنٹ صارف کا خاتون ہونا لازمی ہے۔
  • مزید تفصیلات کیلئے بینک آف خیبر کی اسلامی بینکاری شاخ یا اسلامی بینکاری کھڑکی پر تشریف لائیں ۔

نوٹ: اسلامی بینکاری کے مطابق ویٹج (weightages)کا اعلان ہر مہینہ کے آغاز سے قبل کیا جائے گا اور نفع کی ادائگی مہینہ کے سات دنوں تک کی جائے گی۔ نقصان کی صورت میں نقصان کی رقم کا اطلاق مشارکہ کے سرمایہ کاری اصولوں کے تحت ہوگا۔ نفع کی رقم کی سابقہ تفصیلات دیکھنے کیلئے اس لنک کو کلک کیجئے:https://www.bok.com.pk/islamic/profit-rates

  • پاکستان کے قوانین و ضوابط کے مطابق زکوۃٰ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی لاگو ہوگی۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.