موجودہ اکاؤنٹ
بینک آف خیبر آسان کرنٹ اکاؤنٹ

بینک آف خیبر آسان کرنٹ اکاؤنٹ اپنے صارفین کو متعدد بلا قیمت بینکاری خدمات فراہم کرتا ہے ، مثلاً اس اکاؤنٹ میں رقم نکلوانے اور جمع کروانے کی کوئ حد نہیں۔ یہ اکاؤنٹ بغیر کسی پریشانی کے با آسانی کھلوایا جاسکتا ہے اور بالخصوص معاشرے کے کم آمدن طبقات کیلئے ہے جو بینکاری سہولیات سے مکمل / جزوی طور پر محروم ہیں۔

  • یہ اکاؤنٹ صرف 100 روپئے کی قلیل رقم سے کھلوایا جاسکتا ہے۔
  • اکاؤنٹ کو  کسی بھی    طرح یعنی انفرادی، مشترکہ یا نابالغ    کی حیثیت سے کھلوایا جا سکتا ہے۔
  • اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے  مختصر سی کاروائ درکار ہے، صرف ایک صفحہ پر مشتمل فارم پُر کرنا کافی ہے۔
  • اکاؤنٹ میں کم از کم رقم رکھنے  کی کوئ شرط نہیں، نہ ہی اکاؤنٹ کو چلانے  پر کوئ اخراجات لاگو ہوں گے۔
  • اکاؤنٹ کو ترجیحاً ڈیبٹ کارڈ کے زریعے استعمال کیا جائے گا۔ تاہم، صارف کی ضرورت کے مطابق چیک بُک بھی جاری کی جاسکتی ہے۔
  • 25 صفحوں والی چیک بُک کا پہلی مرتبہ اجراء بالکل مفت۔
  • آن لائن بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
  • آگاہی بذریعہ ایس ایم ایس پیغام کی سہولت  موجود ہے، جس پر بینک  کے ضابطہ ِ اخراجات کے مطابق  کٹوتی لاگو ہوگی۔
  • ایک مہینے میں زیادہ سے زیادہ   500،000 روپئے کی رقم جمع یا وصول کی جاسکتی ہے۔
  • اگر صارف   کو ماہانہ درج بالا  حد سے زیادہ رقم  جمع یا وصول کرنا ہو تو صارف اس اکاؤنٹ کو عام کرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کروا سکتا ہے ، جس کیلئے  بقیہ کاروائ کو مکمل کرنا درکار ہوگا۔
  • انٹر نیٹ بینکاری کی سہولت بالکل مفت۔
  • بینک آف خیبر کے اے ٹی ایم نیٹ ورک کے زریعے  گھریلو بلِوں کی ادائگی کی سہولت۔
  • شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

 

کم مراعات والے  طبقہ جات، جیسے کہ ہنر مند / غیر ہنر مند کاریگر افراد، کسان پیشہ افراد، کم / غیر تعلیم یافتہ افراد،  مزدور / دیہاڑی دار محنت کش، خواتین /   گھریلو خواتین، ذاتی کاروبار کے مالک،  پینشن یافتہ افراد،   بالغ نوجوان، طلباء، زکوۃٰ مستحقین، بیوہ خواتین، تنخواہ دار افراد،  خیراتی امداد حاصل کرنے والے افراد  وغیرہ بینک آف  خیبر آسان کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کے اہل ہیں ،  تاہم   اہلیت صرف ان  طبقہ جات تک محدود نہیں  ہوگی ۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.