ڈپازٹ اکاؤنٹس
خیبر کاروبار سپورٹ پروگرام
متن

پروگرام کے مقاصد:

 

  • معاشی طور پر قابلِ عمل کاروبار کے آغاز، توسیع، پھیلاؤ ، ترقی اور بڑھانے کی غرض سے آسان قرضہ جاتی معاونت فراہم کرنا۔
  • صوبے کی معاشی ترقی کی بنیاد میں مستقل حصہ دار بننا۔
  • صوبہ کے نوجوانوں کی سرپرستی کرنا تاکہ وہ اپنا ذاتی کاروبار قائم کر کے صوبے کی معاشی ترقی میں اضافہ کریں۔
  • صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا۔

 

پروگرام کی خصوصیات:

نام: خیبر کاروبار سپورٹ پروگرام KKSP
قسم: قابلِ واپسی قرض (Demand Finance)
حدف: صوبہِ خیبر پختونخوا ہ ( ایسے مقامات کو کاروبار کرنے کیلئے ترجیح دی جائے گی جہاں متعلقہ سہولیات اور وسائل موجود ہوں )
شرائط برائے اہلیت:
  • عمر کی حد 18 سے 55 سال
  • خیبر پختونخواہ کا رہائشی ہونا لازمی ہے
  • تجارت اور صنعت و حرفت سے وابسطہ وہ تمام خواتین اور مرد حضرات اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اپنے کاروبار چلا رہے ہوں یا پھر ان کے پاس کاروبار کا آغاز کرنے کیلئے ٹھوس اور قابلِ عمل منصوبہ موجود ہو جو دیگر شرائط کو پورا کرتا ہو۔
  • پیشہ ورانہ ڈگری کے حامل افراد جیسے کہ ڈاکٹر، انجینئر، تجارتی علوم کے ماہر یا پھر وہ افراد جو کسی منظور شدہ تکنیکی / فنی تعلیم کے ادارے سے کم از کم ایک برس کی عملی تربیت حاصل کر چکے ہوں۔
  • نئے کاروبار کا آغاز کرنے والے افراد کے پاس اپنی فنی قابلیت سے متعلقہ ٹھوس اور قابلِ عمل منصوبہ موجود ہونا لازمی ہے۔
  • تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء اس سہولت کے اہل نہیں۔
  • کسی بینک یا مالیاتی ادارے کا موجودہ یا سابق نا دہندہ نہ ہو۔
  • کاروبار میں دیگر افراد کیلئے روزگار فراہم کرنے کے مواقع موجود ہوں۔
  • درخواست دہندہ کا eCIB ریکارڈ بالکل صاف ہونا چاہئے اور وہ ماضی میں حاصل کئیے گئے قرضہ جات کو درست استعمال میں لا چکا ہو
  • ایسے کسی کاروبار کی سرپرستی نہیں کی جائے گی جو حکومت کی وضع کردہ منفی کاروبار کی فہرست میں شامل ہو۔ مثلاً اسلحہ سازی، گولہ بارود یا دھماکہ خیز مواد کی تیاری، خفیہ چھاپہ خانہ یا شراب سازی ۔
قرض کی حد: کم از کم حد 100،000، زیادہ سے زیادہ حد 1،000،000 روپئے
قرض کی مدت: 5 سال تک
ریاعتی مدت: BOK قرض کی واپسی پر نوعیت کے مطابق تین سے چھ ماہ تک کی ریاعت فراہم کر سکتا ہے
قرض / اثاثہ حصص کا تناسب: 60:40
مارک اپ کی شرع: ایک سالہ KIBOR + 700 Bps
قرض واپسی میں تاخیر کا جرمانہ: قسط کی کُل رقم کا ٪2
یک مشت واپسی اور قبل از وقت ادائگی : یک مشت واپسی قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ البتہ قبل از وقت ادائگی ممکن ہے، جس پر کوئ واجبات وصول نہیں کئیے جائیں گے۔
ضمانت: 2 افراد کی شخصی ضمانت، جن میں سے ایک صوبائ حکومت کا کم از کم گریڈ 12 کا سرکاری ملازم ہو (ایک شخص دو سے زائد درخواستوں کا ضامن نہیں ہو سکتا)۔
یا
جائداد کا اثاثہ جاتی رہن جو BOK کو قابلِ قبول ہو۔
قابلِ فروخت اثاثے جیسے کہ RICs, DSCs, TDRs وغیرہ
قرض کی رقم سے خریدی جانے والی گاڑی کو بینک کے نام رجسٹر کروایا جائے گا۔
قرض کی واپسی: برابر ماہانہ اقساط (EMI) کی شکل میں، جن کا تعین بینک کر ے گا۔
مطلوبہ دستاویزات: قبل از منظوری
مکمل شدہ درست درخواست فارم
جائداد ملک / شراکت داروں اور ضامنوں کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقول
درخواست گزار کی ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر
درخواست گزار کے نام کا یوٹیلٹی بل (بجلی، گیس کا بل)
قرض لینے والے کے مکمل کوئف پر مبنی رپورٹ (BBFS)
بینک کے نامزدتصدیقی دورہ کرنے والے رکن کی رپورٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق eCIB رپورٹ
STN / NTN (سیلز ٹیکس رجسٹریشن) جہاں درکا ہو۔ STN / NTN کے حامل افراد کو ترجیح دی جائے گی اور رسک ریٹننگ شیٹ میں نمبر بھی دئیے جائیں گے۔
شراکت داری کا معاہدہ ( اسٹام پیپر پر تحریر شدہ جس کے ہمراہ فارم H منسلک ہو)
درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل / اثاثہ جات کا ملکیتی ثبوت
جائداد کے ملکیتی کاغذات کی نقول (ملکیت نامہ، NEC ، فرد ملکیت وغیرہ) (بضرورت)
کاروبار کی غرض سے خریدے جانے والے سامان / خام مال کی کوٹیشن (بضرورت)
دیگر دستاویزات (بضرورت)
بعد از منضوری
چارج دستاویزات (ڈی پی نوٹ، مالیاتی معاہدہ وغیرہ)
شخصی ضمانتیں
دستاویزات کے عوض قرضہ جاتی سرٹیفکیٹ (CAD سرٹیفکیٹ)

اصل ملکیتی دستاویزات
جائداد کی تخمینہ جاتی رپورٹ

محکمانہ فیس: درخواست کی کامیاب منظوری پر مبلغ 1000/- فیس وصول کی جائے گی

درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

گارنٹر تصدیق فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.