خبریں

BOK پریس ریلیز

بینک آف خیبر راست اسلامک بینکنگ اور حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان ( خیبر پختونخوا اور فاٹا) کے مابین دستخطی تقریب کے موقع پر محمد عاطف حنیف، گروپ ہیڈ (ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ)اور حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اراکین حاجی کامران زیب ، حاجی شفقت اللہ اور حاجی عثمان خان موجود ہیں۔

پشاور( پ ر)حج بزنس کے حوالے سے خصوصی بینکنگ انتظامات اور خدمات کیلئے بینک آف خیبر راست اسلامک بینکنگ اورحج آرگنائزر ایسوسی ایشن ( خیبرپختونخوا فاٹا) کے درمیان دستخطی تقریب پشاور میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پرمحمد عاطف حنیف، گروپ ہیڈ (ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ) اسلامک بینکنگ نے خطاب کرتے ہوئے نئے کاروباری منصوبوں اور مارکیٹس تک جدید اور روایتی اسلامک بینگنگ بزنس سلوشنز کے ذریعے بینک آف خیبر کی کاروباری حکمت عملی کو نمایاں کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے سینئر ایگزیکٹیو حج آرگنائزر آف پاکستان حاجی کامران زیب، حاجی شفقت اللہ اورحاجی عثمان خان کو حج گروپ آپریٹرز کے پی اور فاٹا کیلئے بینکنگ کے حوالے سے منتخب کرنے کے لئے بینک آف خیبر پر اپنا اعتماد اوربھروسہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بینک آف خیبر راست اسلامک بینکنگ کا خیبرپختونخوا میں سب سے بڑا اسلامک بینکنگ برانچ نیٹ ورک ہے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.