خبریں

بینک آف خیبر نے خواتین عملہ پر مشتمل اپنی پہلی ویمن سینٹرک برانچ کے قیام کیلئے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کے ساتھ معاہدہ کیا۔

بینک آف خیبر اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاورمابین بینک آف خیبر کی پہلی ویمن سینٹرک برانچ کے قیام ایک مفاہمتی یادداشت(ایم او یو ) پر دستخط کئے گئے۔بینک آف خیبر کے گروپ ہیڈ کنونشنل بینکنگ شیر محمد اور شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ احمد نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔ بینک آف خیبرکے ہیڈ لائبلٹیز اینڈ بزنس زرک خان، ہیڈ انسٹی ٹیوشنل لائبلٹیز ارشاد سراج اورڈپٹی ٹریژرر ثناءیونس سمیت دونوں اداروں کے دیگراعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم او یو کی شرائط کے تحت بینک آف خیبر شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی سے وابستہ خواتین کے لیے بلا رکاوٹ اور آسان مالیاتی سہولیات کو یقینی بناتے ہوئے اپنی بینکنگ خدمات پیش کرے گا۔ علاوہ ازیں شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کو آسان شرائط پر پے پلس کرنٹ اکاو¿نٹ اور کنزیومر فنانس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد آسان اور قابل رسائی بینکنگ خدمات کی سہولت فراہمی ہے تاکہ تعلیمی کمیونٹی کو ان کی ضروریات کے مطابق مالی طو پر بااختیار بنایا جائے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.