خبریں

بینک آف خیبراور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

بینک آف خیبراور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

بینک آف خیبراور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد کاشتکاروں اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے لیے ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی مختلف اقسام کی جدید مصنوعات تک آسان رسائی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ معاہدے پر ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ریجنل ہیڈ آف سیلز سجاد حسین اور مینیجر آف سیلز سپورٹ اینڈ مارکیٹنگ شمائل افغان اور بینک آف خیبر کے ہیڈ آف ایگریکلچر فنانس عمران یعقوب نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز بھی موجود تھے۔
بینک آف خیبر اور ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے درمیان یہ اشتراک خطے میں زرعی اور اقتصادی ترقی میں اضافے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ بینک آف خیبر کسانوں اور SMEs کو موزوں فنانسنگ کی سہولیات اور قرض کے عمل میں آسانی فراہم کرے گا ،تاکہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کی جدید ترین زرعی مشینری بشمول جدید ٹریکٹر، ہارویسٹر، اور ایری گیشن سسٹمز کا باآسانی حصول یقینی ہو سکے۔

Subscribe to News & Updates

The subscriber's email address.
Subscribe to our mailing list to get the updates.